کوروناوائرس سے اموات کی شرح میں تیزی: مزیدتین افرادجاں بحق۔ چاردنوں میں مرنیوالوں کی تعداددرجن ہوگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق 4 دنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد درجن سے تجاوز کر گئی اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ روز ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے تین مزید مریض مسماۃ سلمہ جان،جاوید اقبال محمد فاروق جاں بحق ہوگئے اس طرح مجموعی طور پرگزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر گئی ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مطابق شہر بھر میں آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے عوام سے ہماری اپیل ہے کہ خدارا کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافے کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو مزید سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!