ڈپٹی کمشنر کی نتھیاگلی میں کھلی کچہری: لوگوں نے مسائل کے انبار لگادیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے یونین کونسل نتھیاگلی کے علاقے برمی گلی، کیری رائیکی میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں بڑی تعداد اہلیاں علاقہ شرکت کی اور مسائل کے انبار لگا دیئے جس پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور بعض مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں کی عوام کو درپیش مسائل حل کرنا صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ترجیعات میں شامل ہے ضلعی انتظامیہ تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ایبٹ آباد صوبائی حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع کے دور افتادہ علاقہ جات میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی صدارت میں برمی گلی، کیری رائکی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موقع پر لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ جات کے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، واپڈا، محکمہ خوراک، محکمہ لائیو سٹاک، تحصیداران، ریونیو سٹاف اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کو سراہا اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!