حکومت خیبرپختونخواہ نے جلاؤ گھیراؤکرنیوالے مزیدچودہ ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری۔

مجموعی طور پر 38 ملزموں کے کیسز فوجی عدالتوں کے سپرد 109 مئی کو گرفتار ملزمان کی تعداد 3700 سے متجاوز۔
پر تشدد مظاہروں میں رہا ہو نیوالے ملزمان کی رہائی کو پر اسکیوشن نے چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے، فہرستیں تیار کر لی گئیں۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پر تشدد مظاہروں، قومی اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے مزید 14 ملزموں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دیدی یوں مجموعی طور پر 38 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کے سپر د کر دیئے گئے ہیں اس سے قبل 24 ملزمان کو فوج کے حوالے کیا گیا تھا پشاور دیر بنوں، مردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پر تشدد مظاہروں، قومی حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے، کے الزامات میں 38 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کے سپرد کر دیئے ہیں ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل بھی شروع ہو گیا ہے ان ملزمان نے قومی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا تھا فوجی عدالتوں میں کیسز کی سماعت شروع ہو چکی ہے 9 اور 10 مئی کو پر تشدد مظاہروں میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کر گئی ہیں ان ملزمان کو 6 ایم پی او 3 ایم پی او اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج ہوئے ہیں۔ 9 اور 10 کو پر تشدد مظاہروں میں رہا ہونے والے ملزمان کی رہائی کو بھی پراسیکویشن نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!