ٹریفک پولیس کے اہلکارکوتشدد کا نشانہ بنانیوالی خاتون سمیت چارافراد کیخلاف مقدمہ درج۔

نتھیاگلی(وائس آف ہزارہ)ٹریفک پولیس کے اہلکارکوتشدد کانشانہ بنانیوالے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کا جوان محمد ندیم شنگریلہ کراسنگ پر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔عید کے موقع پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد پر ٹریفک کو حکمت عملی کے تحت ڈائیورٹ کیا گیا۔اہم شخصیات کی آمدورفت کی وجہ سے گورنر ہاؤس جانے والی ٹریفک کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔اسی دوران پجارو نمبری 5868 جو ڈونگاگلی کی طرف سے آئی جس میں دو مرد اور ایک خاتون اکرام الحق عباسی ولد جاوید اقبال سکنہ نگری ٹوٹیال، ابوبکر ولد محمد اکبر سکنہ دیر حال جناح آباد، فرخ عباسی زوجہ اکرام الحق سکنہ نگری ٹوٹیال سوار تھے۔

جنہوں نے روکے جانے پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک آفیسر ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس آفیسر کی وردی بھی پھاڑ دی گئی گاڑی میں سوار خاتون نے ٹریفک وارڈن کے منہ پر تھپڑ برسائے اور لاتیں ماری، جس پر ٹریفک وارڈن کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 353/186/506/337AI/337AFv کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

عید کی تعطیلات کی وجہ سے قریب 50/60 ہزار کی تعداد میں گاڑیوں کی آمد پر ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے نہایت حکمت عملی سے وی آئی پیز کی نقل و حرکت سمیت سیاحوں کی سہولت اور آسانی کے لیے ٹریفک کی روانی کو جاری رکھا رش کے باوجود ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آنے دیا گیا جس پر سیاحوں کی طرف سے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!