خیبرپختونخواہ میں مفت علاج کی سہولت نو مئی سے معطل کرنے کا اعلان۔

عارضی طور پر طلا سٹیٹ لائف انشورنس نے حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نئے داخلوں پر پابندی عائد کردی۔

پشاور (وائس آف ہزارہ) سٹیٹ لائف انشورنس کو عدم ادائیگی پر خیبر پختو نخوا کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 9 مئی سے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں صحت کارڈ پلس پروگرام پینل میں شامل ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے مریض لینا بند کر دیں۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے اعلامیے کے بعد صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک اب بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے 14 ارب کے بقایا جات نہ ملنے پر صحت کارڈ پر مفت علاج کا سلسلہ 19 اپریل کو بھی معطل کر دیا گیا تھا تا ہم نگران حکومت کی جانب سے 2 ارب کی ادائیگی کے بعد 20 اپریل کو ہسپتالوں کو علاج جاری رکھنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اسٹیٹ لائف انشورنس نے 9 مئی سے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کر نے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!