ایبٹ آباد‘ خوفناک آتشزدگی سے غریب زمیندار کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور کی حدود یونین کونسل پاوا کے گاؤں کشنہ میں افسر نامی غریب شخص کے جانوروں کے باڑے میں آتشزدگی سے زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ متعدد جانور جلنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود میں واقع گاؤں کشنہ میں افسر نامی شخص کے جانوروں کے باڑے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پورے باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہاں موجود بھینسیں گائے بیل اور بکریاں جل گئیں جنکی مالیت سولہ لاکھ روپے بنتی ہے متاثرہ شخص کا لاکھوں روپے کا نقصان ہونے پر علاقہ مکینوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مجاز حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ شخص کی مالی اعانت کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!