چیئر لفٹ آپریٹر کی غفلت سے نوجوان شدید زخمی۔

ایبٹ آباد:گاؤں نورمنگ میں چیئر لفٹ آپریٹر کی غفلت سے نوجوان شدید زخمی۔بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل۔قبل ازیں بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقہ گلیات گاؤں نور منگ ایبٹ آباد میں لفٹ آپریٹر کی غفلت کی وجہ سے ایک نوجوان گر کر شدید زخمی ہو چکا ہے۔نوجوان شخص کو تقریبا بیس سر پر ٹانکے اور دماغی چھوٹے آئی ہے اور نوجوان شخص بے ہوش حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا علاقہ مکین ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ضلع انتظامیہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لفٹ آپریٹر اور لفٹ ملک کے خلاف سخت کاروائی کی جائے لفٹ مالک لفٹ کو خستہ حالت میں چلا رہا ہے اور جس سے کی جانوں کے زیاں ہونے کا اندیشہ ہے لفٹ کو فی الفور چیک کیا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!