محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لمبی تان کر سو گیا۔گلیات میں رابطہ سڑکیں بدستور بند۔ انتظامی افسران فوٹو سیشن تک محدود۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ کا آفیسرفوٹو سیشن کے لیے ایک بار پھر نتھیاگلی پہنچ گیا۔گلیات میں بند رابطہ سڑکوں کے حوالے سوال پر غلط بیانی کر دی محکمہ سی این ڈبلیو کی مشینیں رابطہ سڑکیں کھول رہی ہیں مگر افسوس ایسا حقیقت سے بلکل برعکس ہے 200 دیہاتوں کو جانے والی سڑکیں مکمل بند نظامِ زندگی مفلوج۔ذرائع کے مطابق گلیات میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث مین مری روڈ سمیت دو سو سے زائد دیہاتوں کو جانے والی سڑکیں مکمل بند ہو گئیں۔تاہم محکمہ جی ڈی اے کی جانب سے مری روڈ کو بگنوتر سے موچی ڈھارہ تک کھول کر سیاحوں کو ریسکیو کر دیا۔مگر افسوس ضلعی انتظامیہ کا لاڈلہ محکمہ سی این ڈبلیو اینے دفاتر تک محدود ہے۔گلیات کے مختلف دیہاتوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی بند ہیں۔میڈیا کی خبروں پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی گلیات پہنچ گئے۔جہاں ان سے ایک مقامی صحافی نے رابطہ سڑکوں کے حوالے سے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سی این ڈبلیو کی مشینیں رابطہ سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں جبکہ حقیقت اس سے بلکل برعکس ہے۔ذرائع کے مطابق گلیات کی کوئی بھی رابطہ سڑک نہیں کھولی گئی۔ان سڑکوں کو کھولنے کے لیے سی این ڈبلیو نے ٹھیکہ تک نہیں کیا۔جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کھولا جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی لائے جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!