تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز نے کامیابی کی ایک اورمنزل طے کرتے ہوئے جدید عصری تعلیم کے ساتھ شعبہ حفظ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز مانسہرہ کیمپس نے کامیابی کی ایک اورمنزل طے کرتے ہوئے جدید عصری تعلیم کے ساتھ شعبہ حفظ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 5فروری 2023کو منعقد ہوگا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق شعبہ حفظ میں چھٹی کلاس کیلئے 50نشستیں مختص کی گئیں ہیں اوریہ تمام نشستیں خالی ہیں۔ساتویں جماعت میں 2022سے شعبہ حفظ کے 17بچے زیرتعلیم ہیں۔ناظر ہ پڑھے ہوئے بچے کو ترجیح دی جائے گی۔میرٹ پر آنے والے حفاظ طلباء کو ماہانہ فیس کی مد میں 100فیصد سکالرشپ دیاجائے گا تاہم کیش اسکالرشپ نہیں دیاجائے گا۔ادارہ سے شعبہ حفظ کے فارغ التحصیل طلباء کو دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العریبہ کی سند حفظ دی جائے گی۔داخلہ میرٹ کی بنیاد پر صرف چھٹی جماعت میں دیاجائے گا۔داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 5فروری بروز اتوار منعقد ہوگا۔انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے طالب علم کیلئے 60فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!