لوئرگلیات میں کار لفٹروں کے بعد چوروں کی یلغار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہر کے بعد چوروں نے لوئر گلیات کا رخ کر لیا تھا نہ بگنوتر کی حدود گاؤں بانڈی میرا میں کار لفٹروں کے بعد چوروں کی یلغار، صرف تین روز میں مسلسل چوری کی چوتھی واردات، علاقہ میں خوف وہراس، عوام کا سکون و چین لٹ گیا، پولیس سے فوری کاروائی کا مطالبہ، ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے ہنگامی بنیادوں پر چوروں کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گلیات، ایس ایچ او بگنوتر کو احکامات جاری کر دیئے،، اب منگل و بدھ اور جمعرات کے تین دنوں میں مسلسل چوری کی وارداتوں نے پورے علاقہ میں خوف وہراس پیدا کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے روز ایک ہی رات میں علاقہ کی سماجی شخصیت سردار عبدالرشید اور ایک حساس ادارے کے ملازم عابد کے گھر چوروں نے لوٹ مار کی، دوسرے روز عابد کے بھائی بابر کے گھر چوری کی واردات ہوئی اور جمعرات کے روز سردار جمیل و سردار امجد کے گھر چوروں نے حملہ آور ہو کر چوری کی، اس پر پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،یاد رہیں کہ دربیلہ سے سردار رستم کی سوزوکی پک اپ کی چوری کا تاحال سراغ نہ مل سکا، اس سلسلے میں مسلسل کئی ماہ سے تفتیش در تفتیش کا سلسلہ چل رہا تھا کہ اس دوران انتہائی اہم و سنسنی خیز انکشافات بھی ہوئے، چوری باالخصوص گاڑیوں و موبائل کی چوری میں خود پولیس کے بعض اہلکاروں کی معاونت کے بھی ثبوت ملے مگر تاحال اس میں کامیابی نہ مل سکی اس سلسلے میں جمعرات کے روز سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے ڈی پی او سے ان کارلفٹنگ و چوری کی وارداتوں پر بات چیت کی اور علاقہ میں عوامی اتشویش سے آگاہ کیا اس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی گلیات اور ایس ایچ او بگنوتر کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کارلفٹروں کے ہاتھوں چوری شدہ گاڑی اور ان ان چوری کی وارداتوں کا فی الفور سراغ لگایاجائے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!