یونین کونسل میرپور لوکل زکواۃ کمیٹی کے انتخابات مکمل، مظہر خان جدون چیئرمین، عبدالواسع خان جدون وائس چیئرمین منتخب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل میرپور لوکل زکواۃ کمیٹی کے انتخابات مکمل، مظہر خان جدون چیئرمین، عبدالواسع خان جدون وائس چیئرمین منتخب، جبکہ دیگر سات ممبران بمع 2 خواتین ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں یونین کونسل سطح پر حقدار اور مستحق افراد میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے مقامی نمائندہ تنظیموں کا چناؤ کیا جاتا ہے گزشتہ روز یونین کونسل میرپور کے زکواۃ کمیٹی کے ممبران و چیئرمین منتخب کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول میرپور میں الیکشن کا انعقاد ضلعی دفتر کے ممبران نے کرایا جس میں اہلیان میرپور کے تمام محلہ جات کے افراد نے شرکت کی اور متفقہ طور مظہر خان جدون کو چیئرمین اور عبدالواسع خان جدون وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ باقی ممبران میں نقیب اللہ خان، خالد خان، فہیم گل خان، اشتیاق خان، بابو افسر خان سمیت دو خواتین نصرت بی بی اور راشدہ بی بی کو منتخب کر لیا اس موقع پر نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین ممبران نے عزم کیا کہ وہ زکواۃ کو۔ان کے صحیح اور مستحق حقداروں تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور علاقے میں بلا تفریق عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت جائز حق حقداروں تک پہنچائیں گے اہلیان یونین کونسل میرپور نے نو منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین و ممبران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بطور احسن سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!