ایبٹ آباد:سواریاں بٹھانے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنیوالا ڈرائیور گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد بگنوتر پولیس کی کاروائی، نملی میرا چھم میں نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود چھم یونیورسٹی گراونڈ کے قریب، دانیال ولد مشتاق سکنہ نگری بالا کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس پر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بگنوتر میں زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج ہوا۔اس دوران ایس ڈی پی او گلیات، اور ایس ایچ او بگنوتر نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے، قتل میں ملوث ملزم امجد ولد نواز سکنہ کالا پانی کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وجہ عداوت چارروز قبل قاتل اور مقتول کا سواریاں بٹھانے پر جھگڑا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ ْآباد عمر طفیل نے قاتل کی بروقت گرفتاری پر بگنوتر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!