عمران خان جہاں پھنس گیا ہے،اسکا نکلنا مشکل ہے:پرویز خٹک۔

وہ چاہتے تھے ہم اداروں کیساتھ جنگ کریں، وہ ڈکٹیٹر تھا، مجھے استعمال کر کے حکومت بنائی، کاغان میں خطاب۔
کاغان(وائس آف ہزارہ) چیئر مین تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول کر نو جوان نسل کو تباہ کیا، وہ چاہتے تھے کہ ہم فوج کے ساتھ جنگ کریں، عمران خان جمہوریت پسند نہیں بلکہ ڈکٹیٹر تھا مجھے استعمال کر کے وفاق میں حکومت بنائی، پی ٹی آئی میں کارکنان اور عہدیداروں کی کوئی قدر نہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب اور دیگر کو بھی کوئی اہمیت نہیں دیتا، عمران خان کو چیلنج ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین خیبر پختو نخوا میں اپنی حکومت قائم کرے گی، پرویز خٹک کا غان میں سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ کی پرویز خٹک کے قافلہ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں پہلی بار کا خان آیا ہوں قدرتی حسن سے مالا مال اس وادی میں صوبائی حکومت کے تعاون سے شاہراہ کا غان کی تعمیر کرینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جتنا قریب میں رہا ہوں دیگر پارٹی راہنماؤں کی سوچ سے بھی باہر ہے، عمران خان فنڈ کے مطالبہ پر کہتے تھے کہ بجلی سڑکوں اور پانی کی فراہمی سے کوئی ووٹ نہیں دیتا، پرویز خٹک نے مزید کہ انتخابات میں ان لیڈروں کو عوام پیاری ہوتی ہے جبکہ بعد میں ان کو خاندان پیارا ہو جاتا ہے جن کو 2010 میں پی ٹی آئی میں لایا تھا ان کو واپس لاؤں گا، عمران خان مجھے وزیر داخلہ اور صدر بنانے کا جھانسہ دے کر سیاست سے ہی نکالنا چاہتا تھا عمران خان کی کوشش ہے کہ پارٹی میں بڑا لیڈر کوئی نہ ہو عمران جہاں پھنس گیا ہے اس کا نکلنا مشکل ہے، ہماری حکومت صوبے میں آچکی ہے اب عملی کام نظر آئیں گے، ساڑھے تین سال عمران خان کے ساتھ وقت ضائع کیا، عمران کے ذہن میں تکبر ہے جس کو ایکٹیلا چھوڑ کر جارہے ہیں، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ چند ماہ کی حکومت نے کرپشن کا بازار گرم رہا آج لوگ خود کشی پر مجبور ہیں، صوبہ میں صحت کارڈ جیسی سہولت دی اچار حکومت نے ہمارے جاری منصوبوں پر ہی تختیاں لگانا شروع کر دیں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے کہا ہم پرویز خٹک اور محمود خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا جب معلوم ہوا کہ ان کا نظریہ انتشار ہے تو ان سے راہیں جدا کرلیں، پرویز خٹک انتہائی قابل سیاستدان ہیں جن کی سربراہی میں ملک اور صوبہ ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!