ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل میں گاڑیاں ٹکراگئیں۔دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق۔ گیارہ افراد شدید زخمی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل میں گاڑیاں ٹکراگئیں۔دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق۔ گیارہ افراد شدید زخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ منگل کے روز ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل پانو میں مسافر ٹیوٹا ہائی ایس اور جی ایل آئی کار میں خوفناک تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار ولی محمد ولد خانی زمان دوتار، رضیہ بی بی زوجہ ولی اسحاق، صائمہ بزوجہ نقاش دوتار، ڈرائیور انس اسحاق ولد محمد اسحاق دوتار موقع پر جاں بحق جبکہ ویگن ڈرائیور حضرت خان پکھوال، محمد فاروق ولد سید عالم بالاکوٹ، شبیر ولد یقوب مانسہرہ، قیر محمد ولد سکندر خان محلہ گلفام، شیخ فرید ولد رحمت اللہ اوگی، اسرار ولد نور حسین مانسہرہ، ذیشان تماز ولد محمد تماز مانسہرہ، منیب ولد الطاف ڈب نمبر 2 مانسہرہ، عتیق ولد محمود مانسہرہ، زبیر ولد عبد القیوم چھٹی ڈہیری، ارشد ولد سفید خان مانسہرہ اورمحمد مسکین ولد سکندر اوگی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے لاشوں کو گاڑیوں سے نکالا جبکہ زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!