صحافی وسیم عالم کاقتل: ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کرک میں شہید کئے جانے والے صحافی وسیم عالم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صحافیوں کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسین شاہ اور ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جسکی وجہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا فقدان ہے موجودہ حکومت کے دور میں درجنوں صحافیوں کو شہید کیا گیا مگر انکے کیسز میں کوء پیش رفت نہیں ہو سکی زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کرک کی صحافی برادری اس سلسلے میں جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایبٹ آباد کے صحافی ہراول دستے کے طور پر ستاتھ ہونگے۔اس موقع پر اے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاطف قیوم نے احتجاجی مظاہرے میں مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!