حافظ صاحب نے منجی ٹھوک دی: افغان ٹرانٹ ٹریڈ کے تحت 212 اشیاء پر پابندی عائد۔

کپڑے کی 17 اقسام، کاسمیٹکس سامان چائے کی پتی ٹائر ز خشک میوہ جات فریج ایئر کنڈیشنز تازہ پھلوں سمیت دیگر اشیاء افغانستان نہیں لے جائی جاسکیں گی۔
پابندی کا ایس آر او جاری پاکستان کا اپنی مرضی سے واپس جانے والے افغانیوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ افغان سفارتخانے کوئی او آرنے سے آگاہ کر دیا گیا۔
کراچی(وائس آف ہزارہ)وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آراو نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ اشیا کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس آراو نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی کا سمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پورٹس پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنیوالی اشیاء پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!