امیدوار چیئرمین تحصیل لوئرتناول اسحاق زکریا نے گاؤں نیچاں میں پانی کی سپلائی کا مسئلہ حل کروادیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ کے ہمراہ ہینڈ پمپ کا افتتاح نیچاں کے مقام پر کردیا گیا جس سے درجنوں گھر مستفید ہونگے آئندہ ہونے والے اخراجات کیلئے بھی ویلفیئر اقدامات کرتی رہے گی ذرائع کے مطابق چندروز قبل نیچاں کے مقام پر ہنرگھر(دستکاری)سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔جہاں پر معززین علاقہ نے پانی کا مسئلہ چیئرمین اتحاد ویلفیئر ریٹائرڈ صوبیدار جمشید سلطان کے سامنے رکھا جس پر انہوں نے فوری طور پر مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کر کے ہینڈ پمپ کا اعلان کردیا۔جس کا گزشتہ روزسابق تحصیل ناظم ایبٹ آبادمحمد اسحاق زکریا،جمشید سلطان تنولی اور باجی سرکار،ودیگر نے افتتاح کردیا۔

اس موقع پر جمشید سلطان تنولی نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ اتحاد ویلفیئر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے اور کرتی رہے گی انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تناول کے تمام مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ نیچاں کے تمام گھر اس پانی کو استعمال کریں اسکے تمام تر اخراجات اتحاد ویلفیئر ادا کرتی رہے گی اور ہینڈ پمپ بیری کے مقام پر لگایا جائے اور وہاں کی عوام کا پانی کا مسئلہ ختم کیاجائے علاقہ تناول میں آج بھی ایسے سکول موجود ہیں جن میں بجلی پانی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق زکریا کا کہنا تھا کہ بہترین انسان وہ ہے جسے دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچے اور جمشید سلطان ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے علاقے کے سینکڑو ں گھروں کے چولہوں کو جلایا اور آج نیچاں کی عوام کے پانی کے مسئلے کا حل کیا اور عوام کے مسائل کے حل کی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے جیسا کام ویلفیئر کے ذریعے کیا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے اپنے لئے تو جانور بھی جیتا ہے دوسروں کیلئے جینا یہ انسانیت کا نام ہے جمشید تنولی علاقے کی بیواؤں،مسکینوں،یتمیوں کی ہر ماہ مدد کرتے ہیں انہی کی دعائیں ہیں اور اللہ مزید توفیق عطا کرے جس طرح خدمت خلق کا جذبہ ہے لائق تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!