بلدیاتی انتخابات: مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کی تقسیم کااختیارمرتضیٰ جاوید عباسی اورملک مہابت اعوان کو مل گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار مرتضیٰ جاوید عباسی گروپ کو مل گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اندرون خانہ ایبٹ آباد میں دوگروپ موجود ہیں۔ جن میں سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی اوردوسراگروپ مرتضیٰ جاوید عباسی کاہے۔ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے سردار مہتاب اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے حلقے ایک ہی جگہ ہوگئے۔ جس کی وجہ سے مرتضیٰ جاوید عباسی الیکشن لڑنے کیلئے سرگرم رہے۔ تاہم ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان عباسی نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے حلقہ این اے پندرہ میں الیکشن لڑنے پر دونوں گروپوں میں اختلافات اور دوریاں بڑھ گئیں۔ پچھلے اڑھائی سال سے ایک گروپ جلسوں وغیرہ میں مسلسل دوسرے پر سیاسی حملوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے قبل سردار مہتاب احمد خان عباسی نے دوبارہ میدان سیاست میں انٹری ماردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہائی کمان کی جانب سے آمدہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار ضلعی صدر ملک مہابت اعوان کو مل گیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواہ کی قیادت کی جانب سے بھی پرٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار ضلعی صدر ملک مہابت اعوان کی صوابدید پرچھوڑ دیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق ملک مہابت اعوان ٹکٹوں کی تقسیم مرتضیٰ جاوید عباسی کے حکم کے مطابق کریں گے۔ جس میں کئی نئے اورپرانے امیدواروں کو جھٹکالگنے کے قوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!