زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل۔پل کے نیچے پھندا لگی۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ) واقعات زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل درویش پل کے نیچے پھندا لگی لاش برآمد چچا نے پانی بھرنے پر بھتیجے کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے چارافراد شدید زخمی ہوگے مرنے والوں میں سگے باپ بیٹا اور چچا شامل ہیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگے پولیس اور ریسکیو نے زخمیوں اور تمام لاشوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا بعدازں لاشوں کو پوسٹ مارٹم سمیت دیگر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیااور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ادھر زخمیوں میں سیایک کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ڈگری کالج کے قریب ڈوئیاں آبی کے مقام پر زمین کیتنازعہ پر جھگڑے اور فائرنگ کے دوران ساٹھ سالہ باپ محمد افضل،بیٹا عثمان افضل اور چچا فضل الٰہی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں کامران قاسم زیشان شدید زخمی ہوگے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیرسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گی جہاں پولیس کے ہمراہ زخمیوں اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لییٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں لاشوں کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لییورثاء کے حوالہ کردیا گیازخمیوں میں سے دو کو ایبٹ آباد ریفر کیا گیاجن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی ان کا بیٹا شامل ہیں مرنے والوں اورزخمیوں کا تعلق ایک ہی گاؤں ایک ہی خاندان سے ہے پولیس نے فرار مزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ورثاء کی مدعیت میں سابق ناظم میلم سمیت تیرہ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا جس میں سے چار افراد کو پولیس سے گرفتار کرلیا ہے دریں اثناء جمعرات کی صبح درویش پل کے نیچے سے طارق نامی شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ٹراماسنٹر منتقل کیا ہے مقتول گزشتہ رات سے گھر سے لاپتہ تھا ادھر خان پور کے علاقہ توفکیاں میں سگے چچا نے پانی بھرنے پر بھتیجے کو قتل کردیا

خان پور کے نواحی گاؤں توفکیاں میں سگے چاچا نے بھتیجا کو آتش اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیاپولیس کے مطابق توفکیاں کے رہاشی شفیق نامی شخص نے اپنے سگے بھتیجے حسیب ولد ملک حنیف کو آتش اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ جگھڑا کھیتوں کو پانی لالگانے کی وجہ سے پیش آیا مقامی افراد کی اطلاع پرخان پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!