ہزارہ ایکسپریس وے پر ایک کروڑ سترلاکھ روپے لوٹنے والے ایبٹ آباد کے دو ڈاکوگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بٹگرام۔تھانہ چانچل کی حدود میں ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی کو روک کر ایک کروڑ ستر لاکھ روپے لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیٹ گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 9 لاکھ 44 ہزار روپے برآمد کرلیے۔ڈکیٹ گروہ کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔گینگ کا سرغنہ اور ساتھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔گرفتار ڈاکووں سے سنسی خیر انکشافات متوقع۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود نے چارج سھبنالتے ہی ایک ماہ قبل ہونے والی تاریخی ڈکیتی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 29 مارچ کو مدعی مقدمہ ابوبکر صدیق ولد اسلام زرین سکنہ کنئی الائی نے تھانہ چانجل میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ڈاکووں نے ہزارہ ایکسپریس وے پر اسلحہ کی نوک پر زبردستی گاڑی روک کر ایک کروڑ ستر لاکھ روپے چھینے کے بعد مجھے رسیوں سے باندھ کر ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔جس پر تھانہ چانچل میں مقدمہ علت نمبر 62 جرم 395/398/170/341/342/34 ت پ درج رجسٹر ہوا۔ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جن کو ملزمان کی گرفتاری اور چینی گئی رقم کی جلد از جلد برآمدگی کا ٹاسک دیا۔

ٹیم کو گزشتہ روز اطلاع ملی کہ لوٹی رقم کو کاروبار میں لگانے کے لیے ملزمان رقم سمیت آرہے ہیں۔جس پر ناکہ بندی کی گئی اور دو ملزمان اظہر ولد اکرم سکنہ میرپور ایبٹ آباد اور امان خان ولد آصف سکنہ مورکلاں ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے قبضے سے 09 لاکھ 44 ہزارہ روپے برآمد کرلیے۔جبکہ گینگ کا سرغنہ فیصل زیب اور ساتھی سہراب ولد رستم ساکنان ایبٹ آباد کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ ساتھی ملزمان اور رقم کی برآمدگی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے کہا کہ ڈکیٹ گروہ کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے جو پوری پلانیگ سے واردات کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیاگیاہے۔جلد ہی دوسرے ملزمان گینگ سرغنہ کو گرفتار کرکے باقی رقم بھی برآمد کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!