دوبیٹوں، دوبیویوں اور بہو کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالابھی پولیس مقابلے میں ہلاک۔

بٹگرام: دوبیٹوں، دوبیویوں اور بہو کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالابھی پولیس مقابلے میں ہلاک۔پولیس ذرائع کے مطابق آلائی کے نواحی علاقہ خبر پزنگ کے رہائشی جہانزیب سرخیلی نے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کھول دی۔جس کے نتیجے میں اپنے دو بیٹیوں ایک بیٹے سمیت دو بیویوں کو قتل کر دیا۔زرایع کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے لیکن قاتل خود کو پولیس کے حوالے نہیں کر رہا تھا جبکہ سفاک قاتل نے گھر کے اندر قتل کیے جانے والوں کیلئے قبریں کھودنا شروع کررکھی ہیں۔تھانہ پزنگ پولیس نے قاتل کے ساتھ مذکرات شروع کئے۔جس سے وہ بار بار انکار کرتا تھا، اور پولیس پر بھی گھر کے اندر سے فائرنگ کرنے لگا۔ جسکے نتیجے میں وہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ تھانہ پزنگ پولیس نے گھر میں داخل ہو کر لاشوں کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے جسے پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!