گندم کی کٹائی شروع ہونے کے باوجود آٹا مہنگا تھیلا 3250 کا ہو گیا۔

پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی برقرارایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی کمی 80 کلو کی بوری بھی مہنگی۔
بوری 13500 روپے کی ہونے پر روٹی کا وزن مزید کم کر دیا گیا، چینی کی سپلائی بھی کم قیمت میں اضافے کا رجحان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزار بھر میں گندم کی کٹائی کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بدستور معطل اورایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹوں میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے، آٹے کی ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گندم کی کٹائی کے سیزن کے باوجود آٹے کا تھیلا ہول سیل میں 3050 اور فائن دانے دار آٹے کا تھیلا 3250 روپے کا ہو گیا ہے، سپر فائن دستیاب نہیں ہے 80 کلو کی بوری 13500 روپے کی ہو گئی ہے دوسری جانب ایبٹ آباد میں نانبائیوں نے آٹا مہنگا ہونے پر روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے اور 120 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ایبٹ آباد کی مارکیٹ میں چینی بھی نا پید ہے اور فی کلو قیمت 120 روپے تک وصول کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!