کوہستانیوں نے بارہ سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)غریب مزدور کی 12سالہ بچی کو بااثر ملزمان نے اغواء کر لیا۔پولیس کے عدم تعاون اور غفلت سے بچی بازیاب نہ ہو سکی۔بچی کے والدین فریاد لیکر صحافیوں کے پاس پہنچ آئے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا،آئی جی خیبرپختونخوا ڈی آئی جی ہزارہ سے بچی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ،مانسہرہ کے علاقے مہاولیاں کے رہائشی ساجد حسین شاہ ولد صالح شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود مہاولیاں میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں اور روزگار کے سلسلے میں چکوال تھا کہ میری عدم موجودگی میں میری بارہ سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔بچی کے والدین نے مزید کہا کہ ہم نے کوہستان کے رہائشیوں عمر دراز ولد بلال،مستقیم ولد عمر دراز اور گلشن بی بی زوجہ عمر دراز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے مگر پولیس بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ہم غریب لوگ ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری بچی کو بازیاب کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!