ایبٹ آباد میں لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ،ٹریفک وارڈن پولیس اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔جس میں مختلف روٹس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔جن میں ایبٹ آباد سے کمپلیکس 23 روپے کرایہ،ایبٹ آباد تا نواں شہر 23 روپے،ایبٹ آباد تا کاکول گاؤں 33روپے،کاکول تا ایبٹ آباد 30 روپے،دوبتھر 22 روپے،ایبٹ آباد تا کاکول مین گیٹ 23 روپے،کھوتاقبر 23 روپے،بانڈہ املوک 22 روپے،ایبٹ آباد تا میرپور گاؤں 30 روپے،ایبٹ آباد تا دھمتوڑ 30 روپے، ایبٹ آباد تا ہرنو 33روپے،ایبٹ آباد تا ملک پورہ 15 روپے،نواں شہر بنی تا ایوب میڈیکل کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن 23 روپے،ایبٹ آباد تا سلہڈ 15روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!