یوسف خان ضلعی ناظم اعلیٰ، سیّدمظہر شاہ کاظمی نائب ناظم اعلیٰ بن گئے۔

ایبٹ آباد:تحریک لبیک یا رسول اللہ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) پاکستان نیز ضلع ایبٹ آباد کی ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا۔سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38 یوسف خان ضلعی ناظمِ اعلی جبکہ سید مظہر شاہ کاظمی کو نائب ناظم اعلی مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحریکِ لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پاکستان کا اہم اجلاس زیر صدارت محمد نعیم قادری نائب امیر ہزارہ زون نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں تحریک لبیک کے عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کرنے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب امیر ھزارہ زون محمد نعیم قادری نے میں ایبٹ آباد کی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38 یوسف خان کو ناظم اعلی، ایبٹ آباد سید مظہر شاہ کاظمی کو نائب ناظم اعلی،نائب امیر مولانا یونس ہزاروی ضلع ایبٹ آباد،ناظم مالیات اورنگ زیب اعوان،رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم مولانا عتیق الرحمان سیکورٹی انچارج فہیم جدون،اور ناظم خدمت خلق عمران خان رضوی کو عہدیدار مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کے بعد مرکزی قیادت سے ملاقات کی جائے گی۔ ایبٹ آباد میں تحریک لبیک کے نوجوانوں کے لیے کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس موقع پر تمام عہدیداران کو اپنی اپنی تنظیم سازی مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!