بلدیاتی نظام میں ترمیم کا بل منظور: چیئرمین تحصیل نمائشی عہدہ ہوگا۔ تمام اختیارات بیوروکریسی کو دیدیئے گئے۔

KPK Govt Logo

پشاور (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی نظام میں ترمیم کا بل منظور: چیئرمین تحصیل نمائشی عہدہ ہوگا۔ تمام اختیارات بیوروکریسی کو دیدیئے گئے۔تحصیل سطح پر تمام اختیارات اسسٹنٹ آور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہونگے۔ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرز،ڈیٹی کمشنرز کے منظوری سے ٹی ایم او آفیسرز جاری کریگا۔مراسلہ تمام بلدیاتی محکموں کو ارسال کر دیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل کونسل کے کے ماتحت اداروں کے پرسنل اکاؤنٹنگ آفیسر ہوگا۔ٹی ایم او تحصیل سطح کے تمام امور میں اسسٹنٹ کمیشنر کو جواب دہ ہوگا۔خیبرپختونخوا سٹی و تحصیل رولز اف بزنس محکمہ قانون نے منظور کرکے محکمہ بلدیہ بھیج دیا۔جس میں سکیل ایک سے سولہ تک ملازمین کے اختیارات ٹی ایم او کے پاس ہونگے۔اسسٹنٹ کمیشنر کو تحصیل کونسل کے ماتحت تمام اداروں کا چیف رپورٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر نظر رکھے گا آور بر وقت صوبائی حکومت کو تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر ریورٹ دیگا۔
علاوہ ازیں تمام ترقیاتی فنڈز کا استعمال ٹی ایم او کریگا۔اور تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ناجائز کام پر ریجنل آفیسر کو رپورٹ کریگا۔تحصیل چیئرمین یا مئیر ٹی ایم او کے اجازت کے بغیر کسی کام میں خود مختار نہیں ہوگا ٹی ایم او، اسسٹنٹ کمیشنر آور ڈپٹی کمشنر آور کمیشنر سے مشاورت کے بعد قدم اٹھائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!