پندرہ ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد:پندرہ ستمبر سے تعلیمی اداروں کو قواعد و ضوابط تیار کر لئے گئے ابتدائی طور پر تعلیمی دورانیہ تین گھنٹے کم کر تے ہوئے ضروری مضامین پڑھائے جائینگے، ہر ایک گھٹنے بعد بچوں کو ہاتھ دھونے کیلئے فری کیا جائے گا تعلیمی اداروں میں داخلے کے اوقات میں تھرمل گن کے ذریعے بچوں کا ٹمپریجر چیک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ کھانسی بخار اور دیگر علامات کے حامل افرد کو تعلیمی ادارواں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، ماسک اور سینی ٹائز کا استعمال بھی ضروری قرار دیدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 15ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداوں کے لئے وفاقی حکومت نے وفاقی نظامت تعلیم کی مشاورت سے تعلیمی اداروں کے لئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے پندرہ ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداروں میں تعلیمی دورانیہ معمول سے تین گھنٹے کم رکھا جارہا ہے سکول اوقات میں صرف ضروری مضامین، ریاض،کمپیوٹر سائنس، پرھائے جائینگے تعلیمی اداروں کی حدود میں ماسک کا استعمال طلبہ اور سٹاف کے لئے ضروری ہو گا اور طلبائکو ہر ایک گھٹنہ بعد ہاتھ دھونے کیلئے فری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!