ایم این اے علی خان جدون نے لوئرتناول چوکلی میں دوکلومیٹر لنک روڈ کی پختگی اورحفاظتی دیوار کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ایم این اے علی خان جدون نے اہلیان چوکلی سادات کے دل جیت لئے۔دوکلو میٹر لنک روڈ پختگی اور دیواریں لگانے کے لیئے بڑے فنڈ کے اجراء کا اعلان کردیا جدون ہاؤس میں چوکلی سادات کے وفد کی ایم این اے علی خان جدون سے ملاقات حلقے کے عوام کی خدمت اولین ترجیحی ہے علاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرتے رہیں گے بڑا ترقیاتی پیکج لنک روڈ مین شیروان روڈ تا ہڑیالہ کے لیئے فنڈ فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں اہلیان چوکلی سادات۔

ذرائعکے مطابق اہلیان چوکلی سادات کے وفد نے جدون ہاؤس میں ایم این اے علی خان جدون سے ملاقات کی اور اپنے لنک روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے اگاہ کیا لنک روڈ کی دیواروں اور پختگی کا مطالبہ بھی کیا وفد کی قیادت چوکلی سادات کمیٹی کے چیئرمین ریاض حسین شاہ اور حاجی بہادر شاہ نے کی وفد کیدیگر معززین علاقہ میں شاہ فرید شاہ ریٹائرڈ صوبیدار عبدالرحیم شاہ حاجی انور شاہ سید منشاد حسین شاہ سیدرفیق حسین شاہ سید ارشاد حسین شاہ سید شبیر حسین شاہ تسلیم شاہ اختر شاہ مظہر حسین شاہ طالب شاہ ثاقب شاہ عدیل شاہ قیصر شاہ نعمان شاہ کے علاوہ لوئر تناول سے وائس آف ھزارہ کے رپورٹر جہانگیر شاہ بھی ہمراہ تھے ایم این اے علی خان جدون اہلیان چوکلی کے مطالبے پر دوکلو میٹر روڈ کی پختگی اور دیواریں لگانے کے لیئے فنڈ کے اجراء کا اعلان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے حلقے کے عوام کے مسائل کا ادراک ھے میں ترجیحی بنیادوں پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حل کروں گاچونکہ بہت بڑا حلقہ ہے پورے حلقے کے مسائل کا حل ایک ساتھ ممکن نہیں تمام مسائل پر کڑی نظر وفد نے علی خان جدون کی جانب سے لنک روڈ کی پختگی اور دیواروں کے لیئے فنڈ فراہمی پر شکریہ اداکیا اور علی خان جدون کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!