سابق تحصیل کونسلر عادل عباسی کی کوششوں سے ٹریفک کانسٹیبل کیساتھ جھگڑے کا راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق تحصیل کونسلر عادل عباسی کی کوششوں سے ٹریفک کانسٹیبل کیساتھ جھگڑے کا راضی نامہ ہوگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے رہائشی عمرفاروق خان ولد فاروق خان، اسامہ راشد تنولی ولدحاجی راشد تنولی، اجلال ولد ریاست خان،اکرام الرحمن ولدمسعود الرحمن آپس میں گہرے دوست ہیں۔ چاروں کہیں گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر ایبٹ آباد میں ان کا ٹریفک کانسٹیبل بلال کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔جس کی ایف آئی آر ان چاروں دوستوں کیخلاف درج کروائی گئی۔ سابق تحصیل کونسلر عادل عباسی کی کوششوں سے اس جھگڑے کے راضی نامہ کیلئے رائل پیلس ہوٹل مری روڈ میں ایک جرگے کا انعقادکیا گیا۔جس میں سابق تحصیل کونسلر عادل عباسی،ریاست خان، فاروق خان،حاجی راشد تنولی،عبدالستارخان ایڈوکیٹ اور بہت سے عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کانسٹیبل بلال اورعمرفاروق، اسامہ راشد، اجلال اور اکرام نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کرکے گلے لگالیا۔اس موقع پر سابق تحصیل کونسلر عادل عباسی نے کہاکہ رمضان المبارک میں اس جھگڑے کا راضی نامہ ہونا نیک شگون ہے۔ اللہ تعالیٰ دونوں فریقین کو اتفا ق و اتحاد کیساتھ رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے معاف کیاہے۔ جس پر جرگے میں شرکت کرنیوالے تمام عمائدین کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!