امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول اسحاق زکریا کی بیگہ کوٹ میں شاندار انٹری۔عمائدین نے بھرپور حمایت کااعلان کردیا۔

شیروان(وائس آف ہزارہ)امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول اسحاق زکریا کی بیگہ کوٹ میں شاندار انٹری سینکڑوں کی تعداد میں معزز ین علاقہ کی شرکت حمایت میں روزانہ بنیاد پر اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز یونین کونسل کوٹھیالہ کے گاؤں بیگہ کوٹ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جوکہ جلسے کی صورت اختیار گئی جس میں علاقہ لوئر تناول سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور بزرگ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا اس موقع پر پروگرام میں شریک بیگہ کوٹ کے معززین نے اسحاق زکریا کی مکمل حمایت کے ساتھ ووٹ اور سپورٹ کا اعلان بھی کردیا اس موقع پرمعززین علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق زکریاکا ساتھ اس بناء پر دے رہا ہوں کے وہ بے داغ ہے کسی قسم کا کوئی الزام نہیں اپنے دور اقتدار میں تحصیل ایبٹ آباد کو صوبے کی مثالی تحصیل بنایاگزشتہ بلدیاتی نظام کے وقت جب تحصیل ناظم اسحاق زکریا نے ایبٹ آباد اور تناول میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تو وہ اقتدار ٹولے کو ہضم نہیں ہوئے اور اپنے منشیوں سے فنڈ پر سٹے لیتے رہے حکومتی جماعت کے ایم این اے و ایم پی اے بیس سال تک تناول کیلئے کچھ نہ کرسکے اورسابق ضلع نائب ناظم اپنے بزنس کو بہتر بنانے میں لگے رہے تناول کے مستقبل کا کچھ نہ سوچااور کچھ بھی ترقی ممکن نہ ہوسکی خالد خان آف مکری کا کہنا تھا سرکاری امیدوار نے سابقہ دور کے اندر تناول کو کچھ بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے اور نہ ہی آئندہ تناول کیلئے کچھ اقدامات کر سکتے ہیں ان کا کام صرف جی حضور کرنا ہے اور انکے اندراتنی اہلیت نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کئے ہوں یا کریں پنے دورنظامت میں وہ تناول کیلئے کوئی ایک منصوبہ بھی نہ لاسکے اور آج ایم پی اے و ایم این اے کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں اگر ان کی کوئی اہلیت و صلاحیت ہے تو وہ دکھادیں ہم بھی مان جائیں گے۔ اسحاق زکریا کا ساتھ دینے کی وجہ امانت داری اور لیڈر کوالٹی ہے وہ اپنے کاروبار کیلئے نہیں بلکہ تناول کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے تناول کو اب تناول سے ہی نمائندے کی ضرورت ہے جوکہ اسحاق زکریا انتہائی موزوں ترین امیدوار ہے اس موقع پر امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول محمد اسحاق زکریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دامن پاک ہے جب حلف اٹھایا تب بھی اور دور اقتدار مکمل کرنے بعد بھی حلف دے کر آیا ہوں اور آج بھی حلف دے رہا ہوں کہ کوئی بھی بدعنوانی،کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی کام کیا اسی وجہ سے آج تحصیل ایبٹ آباد کو صوبے کی مثالی تحصیل کا درجہ ملا مجھے اپنی ذات کیلئے کچھ بھی نہیں چاہیے اللہ نے اتنی قابلیت دی ہوئی ہے کہ سکیل 16سے 18میں باآسانی کام کرسکتا ہوں لیکن سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جب تناول کی عوام کو آپس میں لڑایا گیا تو میں نے ایم پی اے کو کہاآپ گورنر کو کہہ کر تناول کیلئے یونیورسٹی کے کیمپس کی کوشش کریں لیکن ٹھیکیداری کرنے والوں کو کیا معلوم کہ یونیورسٹی کیمپس کا کیا فائدہ ہے اور تناول کوکیا فائدہ ہوسکتا ہے ایم پی اے و ایم این علاقہ تناول کی نمائندگی نہ کرسکے عوام نے ایم این اے کو 28ہزار ووٹ صرف تناول سے دیئے لیکن اس کے بعدبھی وہ تناول کو کچھ بھی نہ دے سکے یہاں تک کہ گزشتہ حکومت کا سوئی گیس کافراہم کردہ منصوبہ بھی مکمل نہ کروا سکے انٹرچینج بھی تناول کی عوام کیلئے نہ فراہم کرسکے آج تناول کا روڈ وہی ہے جوکہ ایرا کے فنڈ پر بنا لیکن اس میں کسی قسم کی تعمیر و توسیع نہ ہوسکی آج بھی وہ سنگل روڈ ہے تناول میں کوئی ہسپتال نہیں جہاں پر ایمر جنسی کی صورت میں کوئی سہولت فراہم ہو انکی سیاست اپنی ذاتی مفادی ہے تناول کیلئے انہوں نے نہ پہلے کچھ کیا اور نہ آئندہ کچھ کرسکیں گے عوام نیامیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول محمد اسحاق زکریا کی بھر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 31مارچ کو ٹیلی فون کی فتح کا دن ہوگا اور ٹیلی فون نہ اٹھانے والوں کا احتساب عوام ٹیلی فون پر مہر لگا کر کرے گی اسحاق زکریا کا مزید کہنا تھا کہ تناول کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا اور انکے ٹھییکداری نظام میں تناول کی ترقی ممکن نہیں انشاء اللہ عوام کا بھرپور اعتماد ہے اور اس پر پورا ترنے کی کوشش کروں گا۔امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول آج بروز بدھ جرل اور ٹوڈو میرا میں خطاب کرینگے جہاں پر جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسحاق زکریا نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جسکی وجہ سے تحصیل ایبٹ آباد کو صوبے کی مثالی تحصیل قرار دیا گیا اور محمد اسحاق زکریا کو صوبے میں سب سے بہترین تحصیل ناظم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!