ایبٹ آباد سے پہلی گرفتاری میں خود دونگا: مشتاق غنی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بدنام اور بلیک میل کرنے کی مسلم لیگ کی تاریخ ہے۔سپریم کورٹ کے اعلی ترین ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کا مقصد من پسند فیصلوں کا حصول ہے جس میں انہیں نکامی کا سامنا کرنا پڑے گا امپورٹڈ حکومت سے ون پوائنٹ ایجنڈے انتخاب پر بیٹھک ہو سکتی ہے موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی سفید پوش طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جیل بھرو تحریک کامیابی سے جاری ہے جس کو ناکام بنانے کے لیے پی ڈی ایم انتظامیہ کی معاونت سے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے قیدیوں سے دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے ایبٹ آباد سے پہلی گرفتاری میں خود دونگا یہ تحریک ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب وایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے ذریعے ملک کو تباہی کے دھانے کی طرف دھکیل دیا گیا جس سے ملکی معیشت کا نہ صرف بیڑہ غرق ہو گیا بلکہ ڈالر کی اڑان بھی بے قابو ہو کر رہ گئی ملکی ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر جا پہنچے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی دگرگوں اور وہ 2وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ذریعے عدلیہ کو بلیک میل کرنے اور ججز کی تضحیک کی مہم شروع کر دی گئی ہے جو نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ عدلیہ اس کا نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف ون پوائنٹ ایجنڈے انتخابات کے انعقاد پر سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں تاہم موجودہ ایمپورٹڈ حکومت واضح شکست کو دیکھتے ہوئے انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے عدلیہ پر حملہ انتخابات کو التوا دینے کی مذموم سازش ہے جبکہ اعلی عدلیہ آئین کے دفاع کا نعرہ حق بلند کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیابی سے جاری ہے جس میں پی ٹی آئی عہدیداران،کارکنان،عام عوام خود گرفتاریوں کے لئے پیش کر رہے ہیں جبکہ پولیس حکمرانوں کی بی ٹیم بن کر تحریک کو ناکام بنانے کے لیے نہ صرف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں بلکہ کارکنان کو گرفتار کر کے دور دراز مقامات پر چھوڑ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد سے بھی کارکنان جیل بھرو تحریک کے لئے تیار ہیں اور کال آنے پر پہلی گرفتاری خود پیش کرونگا اور ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی ملک کی بقا معیشت کی بحالی صرف عام انتخابات کے انعقاد سے ہی ممکن ہے جس کے لئے پی ٹی آئی قیادت بھر پور تیاری میں ہے۔ پریس کلب آمد پر نو منتخب صدر راجہ محمد ہارون، جنرل سیکرٹری راجہ منیر،صدر AUJ ثاقب خان،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے عہدیدران وممبران کے ہمراہ سابق اسپیکر کے پی مشتاق احمد غنی کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!