ریڑھیاں اٹھانے پر ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کی پٹائی کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم اے اہلکاروں کا شہر بھر میں غیر قانونی تجاوازات کے خلاف آپریشن۔ریڑھیاں اٹھانے پر ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کی پٹائی کردی۔پولیس نے معتدد ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ریڑھی بان سراپا احتجاج اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز عوامی شکایات پر ٹی ایم اے اہلکاروں کا سبزی منڈی سمیت مین بازار میں غیرقانونی تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن ریڑھی بانوں اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

زرائع کے مطابق ریڑھی بانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے اہلکار روازنہ کی بنیاد پر ریڑھی بانوں سے مفت میں سبزی اور نقدی لیکر جاتے ہیں جس دن انکو مفت کی سبزی نہ ملے تو اس دن وہ ہمارے خلاف آپریشن شروع کردیتے ہیں زرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کی پٹائی کردی تھی جس پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معتدد ریڑھی بانوں کو گرفتار کرلیا۔
زرائع کے مطابق شہر بھر میں تجاوازات جگہ جگہ قائم ہیں لیکن ٹی ایم اے اہلکار غریب ریڑھی بانوں کی حد تک محدود ہیں جس پر ریڑھی بان ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف سراپا احتجاج بھی بننے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!