پولیس کیڈٹ تنزلی کیس:پشاورہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

PHC

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائیکورٹ ڈبل بینچ نے خیبر پختونخواہ کیڈٹس پولیس افسران کی دائر کردہ رٹ پیٹیشن کی مزید سماعت کیلئے لارجرز تشکیل دینے اور مقدمے کا فیصلہ آنے  عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ کو کیڈٹس پولیس افسران و اہلکاروں کوتنزلی سے روک دیا مذکورہ مقدمے کی سماعت بدھ کو پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور  نے کی اس موقع پر عدالت عالیہ نے  کیڈٹس افسران کا موقف، پولیس رولزکے پی،خیبرپختونخواہ اسمبلی ایکٹ،پولیس ایکٹ،اسٹینڈنگ آرڈرز،قانون اور آئین کے مطابق درست ہے اس موقع پر عدالت نے   سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط اطلاق کرنے حکام کی سخت سرزنش کی  ناراضگی کا اظہار کیا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کو کیڈٹ افسران کی کسی بھی قسم کی تنزلی کرنے سے روک دیامقدمے کی مذید سماعت کیلئے  لارجر بینج کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!