ایبٹ آباد میں ظلم کی انتہاء:ستاسی غریب تھڑہ فروشوں کیخلاف مقدمہ درج۔37تھری ایم پی او کے تحت ہری پور جیل منتقل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ پولیس نے 87بے گناہ افراد پر تھری ایم پی او کا مقدمہ درج کرلیا۔37کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ٹی ایم او ایبٹ آباد نے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ہمراہ سبزی منڈی میں ریڑھی بانوں اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کے افسران بالا نے ریڑھی بانوں کی ریڑھیوں سے سبزی پھل و فروٹ وغیرہ نیچے پھنک دیئے گئے جس پر مقامی ریڑھی بانوں نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر انتظامیہ و ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ہمراہ احتجاج کرنا شروع کردیا۔زرائع کے مطابق ریڑھی بانوں نے احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو بھی گھیراو میں لے لیا اور اسسٹنٹ کمشنر بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کرکے اپنی گاڑی میں سوار ہوگئے اور وہاں سے نکل پڑے۔ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے ریڑھی بانوں کو انیٹیں مارنا شروع کردی جس پر مقامی ریڑھی بان بھی حرکت میں آگئے۔

اور انہوں نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے دفتر کا گھیراو کردیا اور ٹی ایم اے کے دفتر پر پتھراو کرنا شروع کردی اور ٹی ایم اے کے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیئے زرائع کے مطابق ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی طرف سے ایک ریڑھی بان کو انیٹ لگی جو زخمی ہوا جبکہ ریڑھی بانوں کی طرف سے دو ٹی ایم اے کے اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹی آر او سید نور اللہ کی طرف سے تھانہ کینٹ میں 87 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں پولیس نے 37 ملزمان جن میں ہارون خان عبدالقدیر،سبحان عباسی،عبدالمبین،منظور حسین،وقار احمد،ناصر،ضیافت،شعیب،محمد طارق،وسیم خان،نور دولت شاہ،طاہر شاہ،نیاز ولی،شاہ نوید ابرہیم،محمد افسر،مجاہد عمران،رحمان دین،غازی امیر عالم،ولی رحمان،محمد رحمان،مہربان،فقیر،محمد گلفام،عطاالرحمن،باشاہ صدیق اورعبدالرحمن کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 341.342.506.427.148.149.33NDMA درج کیا گیا۔ملزمان کو ہریپور جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!