محنت کشوں پر فائرنگ اورتشدد کانشانہ بنانیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وائس آف ہزارہ کی خبرڈی پی او کا نوٹس: محنت کشوں پر فائرنگ اورتشدد کانشانہ بنانیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکر لیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں واقع گاؤں داخلی کوٹھیالہ کے رہائشی پذیر محمدزاہد ولد منیر اعوان، فیضان ولد محمد فریدغریب لوگ ہیں اورمحنت مزدوری کرتے ہیں۔ روز زاہد اور فیضان نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ملزمان نعمان عرف نومی، خرم پسرانچن زیب پسران چن زیب نے ٹریکٹر لگا کر راستہ بند کر رکھا تھا۔ ملزمان نے ہمارا راستہ روک کر توں تکرار اور گالم گلوچ شروع کردی اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کی۔لاتوں اور مکوں سے زدوکوب کیا۔ مقامی لوگوں نے ملزمان سے ہماری جان خلاصی کروائی۔

محمد فیضان کی رپورٹ پر تھانہ شیروان میں علت نمبر: 100 جرم506II/34 پی پی سی مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!