تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے یتیم طالبات کے اسکالرشپ پروگرام میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان کی انتظامیہ نے یتیم طالبات کے اسکالرشپ پروگرام میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔جماعت اول سے بارہویں کلاس تک کی تمام کلاسز میں نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق تعمیر وطن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں یتیم طالبات کے اسکالرشپ پروگرام کے تحت نشستوں کی تعداد200سے بڑھا کر 250کردی ہے۔دونوں کیمپسز میں 250نشستوں میں سے 173طالبات اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہیں ہیں جبکہ ان تمام کلاسز میں 77نشستیں خالی ہیں۔جماعت اول میں یتیم طالبات کیلئے 5اورجماعت دوئم کیلئے بھی 5نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔ جماعت سوئم کی 15نشستوں میں سے 10پر یتیم طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں جبکہ 5نشستیں خالی ہیں۔جماعت چہارم کی 17نشستوں میں سے 5نشستیں خالی ہیں۔جماعت پنجم کی 20نشستوں میں سے 5نشستیں خالی ہیں۔

جماعت ششم کی23نشستوں میں سے 10نشستیں خالی ہیں۔جماعت ہفتم کی 23نشستوں میں سے 10نشستیں خالی ہیں۔جماعت ہشتم کی 28نشستوں میں سے 10نشستیں خالی ہیں۔جماعت نہم کی 30نشستوں میں سے 10نشستیں خالی ہیں۔جماعت دہم کی20میں سے کوئی نشست خالی نہیں ہے۔ان تمام کلاسز میں 250نشستوں میں سے 173یتیم طالبات پہلے سے ہی اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہیں ہیں جبکہ 77نشستیں خالی ہیں۔ترجمان کے مطابق پچھلی جماعت کے سالانہ امتحان میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی یتیم طالبات داخلہ کیلئے اہل ہوں گی۔داخلہ فارم کے ساتھ فارم (ب)‘والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور4عددتصاویر لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔انٹری ٹیسٹ5فروری 2023کو منعقد ہوگا۔انٹری ٹیسٹ میں 60فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبات داخلہ کیلئے اہل ہوں گی۔داخلہ کیلئے کسی بھی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!