پانی کے تنازعہ پرفائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

دونوں میاں بیوی موقع پر چل بسے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپے شروع کر دیئے۔
ادگی (وائس آف ہزارہ) تھانہ دربند کے گاوں چکل میں پانی کے تھانہ پر میاں بیوی قتل کر دیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان اور ایس ایچ اوتھانہ در بند موقع پر پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لیکر پر مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں، تھانہ دربند کے مطابق گاوں چکل میں دو فریقین میں پانی کا تنازعہ پیدا ہوا جس نے گزشتہ روز شدت اختیار کر لی اور مسلح ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے محمود اور اسکی اہلیہ رخسانہ پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہلزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ در بند پولیس نے دعویداری ملزمان آصف اور بابر کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی اور انکی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!