ایبٹ ہائٹس پر تگڑی ڈکیتی۔ زیرتعمیرکثیرالمنزلہ عمارت کاکرین کی مدد سے سریا اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ ہائٹس پر تگڑی ڈکیتی۔ زیرتعمیرکثیرالمنزلہ عمارت کاکرین کی مدد سے سریا اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔ پولیس کی بدترین نااہلی کے باعث ملزمان رات کی تاریکی میں ٹرکوں پر تعمیراتی سامان لیکر باآسانی فرار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور کی حدود ایبٹ ہائٹس پر ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر جاری ہے۔ دو روز قبل ڈاکوؤں کا ایک گروہ رات کے وقت اس زیر تعمیر عمارت میں پہنچا اور چوکیدار کو رسیوں سے باندھ دیا۔ ڈاکو کرین اور ٹرک ساتھ لیکر آئے تھے۔ جنہوں نے کرین کی مدد سے موقع پر موجود سریا ٹرکوں پر لوڈ کیا اور دیگر تعمیراتی سامان بھی بڑے سکون کیساتھ ٹرکوں میں لوڈ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر چوکیدار کو رسیوں سے آزاد کروایا۔ جس کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی۔ لیکن پولیس اس ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور ڈاکو ٹرکوں اور کرین سمیت غائب ہو گئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!