ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو کھول دیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر چند ہفتوں سے بند سیاحتی مقامات کو کھول دیا گیا پابندی کے دوران گھروں میں محصور سیاحوں نے بڑی تعداد میں گلیات سمیت شمالی علاقہ جات کا رخ کرلیا اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری جان لیوا لہر کے پیش نظر رمضان المبارک سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر پابندی عائد کرکے مکمل لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا تھا جس کے بعد ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گلیات سمیت شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات کو جانے والے راستوں پر ناکہ بندی کر کے سیاحوں کو روکنا شروع کر دیا۔

اس دوران آنے والے سیاحوں کو واپس ان کی منزل کی طرف بھیجا جانے لگا جس پر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی آنے پر عید الفطر کے بعد این سی او سی کے اجلاس میں ایبٹ آباد شہر کے سیاحتی مقامات سمیت شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ملک بھر سے ایبٹ آباد شہر میں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے اور بڑی تعداد میں اپنی فیملی کے ہمراہ نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی ناران کاغان میں سیر و تفریح کے لیے پہنچائے دوسری جانب سی او نے حکومت سے گلہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات کو تو کھول دیا گیا مگر پارک اسی طرح بند ہیں جس سے بچے ٹھیک طریقے سے سیر و تفریح کی سہولیات سے آراستہ نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!