حویلیاں سے تعلق رکھنے والا محمد شیراز وانا میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)حویلیاں سے تعلق رکھنے والا محمد شیراز وانا میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید۔ذرائع کے مطابق تحصیل حویلیاں کے گاؤں کشکہ کے رہائشی حاجی محمد فیاض کا جواں سالہ بیٹا محمد شیراز وانا میں جاری دہشگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہو گیا۔محمد شیراز کی عمر تقریباً 29 سال تھی اور 7 سال قبل پاک فوج میں بطور جوان سپاہی بھرتی ہوا شیراز نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کشکہ سے پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے بعد میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول جھنگڑہ سے میٹرک کیا اور حویلیاں گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیکر ایف اے پاس کرنے کے بعد پاک فوج میں بھرتی ہو گیا۔

شیراز کے چار بھائی اور چار بہنیں ہیں۔شہید کے بڑے بھائی سجاد بھی پاک فوج کا حصہ ہیں دو سال قبل شیراز کی شادی ہوئی والدین دونوں حیات ہیں۔والد حاجی محمد فیاض اور شہید والدہ نے صحافیوں سے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے شہادت کا مرتبہ دیا ہے۔شہید نے اکثر اوقات اپنی شہادت کی آرزو کا اظہار ہمارے ساتھ کیا ہے انھوں نے کہا ہم گناہ گار لوگ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں شہید کے والدین ہونے کا رتبہ عطاء کیا ہے انھوں نے کہا ہمارا سب سے بڑا بیٹا سجاد بھی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے فوج میں شامل ہے اللہ کے اس انعام پر ہمارے حوصلے مزید بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!