شعبہ حفظ میں داخلوں کیلئے تعمیروطن پبلک سکولزاینڈ کالجزمیں 23مارچ کو انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج گروپ آف ایجوکیشن پاکستان کی انتظامیہ کامستقبل کے معماروں کیلئے دینی تعلیم کی جانب بڑا قدم۔ خاتم النبین ﷺاسکالرشپ پروگرام کے تحت تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں ”شعبہ حفظ“کا آغاز کردیا۔’طلباء جدید عصری تعلیم کے ساتھ اب قرآن مجید اپنے دل ودماغ میں محفوظ کرسکیں گے۔’شعبہ حفظ“ میں داخلہ کے لئے امتحان 23مارچ کو ہوگا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق تعمیر وطن انتظامیہ نے کامیابی کی ایک اورمنزل طے کرتے ہوئے اپنے طلباء کوجدید عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے خاتم النبین ﷺاسکالرشپ پروگرام کے تحت مانسہرہ کیمپس میں ”شعبہ حفظ“کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔محدود نشستوں پر مانسہرہ کیمپس میں طلباء کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔داخلہ میرٹ کی بنیاد پر صرف چھٹی جماعت کے لئے کیا جائے گا۔ناظرہ پڑھے ہوئے بچے کو ترجیح دی جائے گی۔داخلہ فارم کے ساتھ پرائمری پاس سرٹیفکیٹ‘ب فارم اور4تصاویر لازمی فراہم کرنی ہوں گی۔100فیصد اسکالرشپ کی بنیاد پرماہر اساتذہ کی نگرانی میں جدید عصری اوردینی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔بہترین تجوید کے ساتھ قرآن کریم حفظ کروایاجائے گا۔دینی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس کی سند حفظ‘تعمیر وطن کی معیاری مڈل تک کی تعلیم اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کی فراہمی‘صحت افزا ماحول اورکھیلکے وسیع میدان میں طلباء کو غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔چھٹی جماعت کیلئے 20نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔میرٹ پر آنے والے طالب علم کو اسکالرشپ کی مد میں 25ہزار روپے دئیے جائیں گے۔داخلہ کے لئے امتحان 23مارچ کو ہوگا۔داخلہ کے خواہشمند طلباء جلد از جلد پراسپیکٹس حاصل کریں۔اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل نے بتایا کہ تعمیر وطن انتظامیہ مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔قابل اورماہر اساتذہ کی نگرانی میں تعمیرین بچے بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!