نواں شہر اور مانگل کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نواں شہر اور مانگل کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں۔ایس ایچ او نواں شہر نے مظہر ولد زکیب سکنہ نیلے پیر سے 01 کلو 920 گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس، جبکہ اعجاز ولد ارشد سکنہ جوگن نواں شہر سے,02 کلو ہیروئن اور 275 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی۔ اسی طرح مانگل پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش توقیر ولد منیر سکنی بانڈہ پیر خان سے 01 کلو 970 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف دونوں تھانہ جات میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!