ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایبٹ آباد کے لوکل مسافر گاڑیوں کا کرایہ تیس سے چالیس روپے کردیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایبٹ آباد کے لوکل مسافر گاڑیوں کا کرایہ تیس سے چالیس روپے کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ٹریفک وارڈنز، ٹرانسپورٹ یونین اور ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس میں ایبٹ آباد کے مختلف لوکل روٹس پر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ایبٹ آباد تاکمپلیکس تیس، ایبٹ آباد تا نواں شہر تیس، ایبٹ آباد تاسلہڈ بیس،ایبٹ آباد تادوبتھر تیس، ایبٹ آباد تاکاکول مین گیٹ تیس، ایبٹ آباد تاکھوتاقبر تیس، ایبٹ آباد تابانڈہ املوک تیس، ایبٹ آباد تا کاکول گاؤں چالیس، ایبٹ آباد تا میرپور35، ایبٹ آباد تا دہمتوڑ35، ایبٹ آباد تاہرنو چالیس، ایبٹ آباد تاملکپورہ پندرہ اور نواں شہر بنی تا کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن تیس روپے کرایہ مقرر کیاگیاہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!