نہم اورگیارہویں میں مکمل فیل طلبہ اگلی جماعتوں میں پرموٹ ہونگے۔

صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈوں نے نئی پالیسی منظور کر لی، ایسے طلبہ فائنل ٹو امتحانات میں خود کو کلیئر کرینگے۔
پرانی پالیسی میں 3 پرچوں میں فیل ہو نیوالے طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جاتا تھا، متعد د تعلیم ہی چھوڑ دیتے تھے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختو نخوا کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے نہم اور 11 ویں کے امتحانات میں تمام مضامین میں فیل طلباء و طالبات کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت نہم اور 11 ویں کے امتحانات میں مکمل فیل طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جائیگا، یعنی نہم کے فیل طلبہ دسویں اور گیارویں کے فیل طلبہ بارویں جماعتوں میں بیٹھ کر تعلیم جاری رکھ سکیں گے البتہ نہم اور گیارویں میں فیل طلبہ فائنل ٹو امتحانات میں شامل ہو نگے اور تمام پرچے کلیئر کرینگے قبل ازیں نہم یا گیارویں کے امتحانات میں تین پر چوں میں فیل ہونے والے طلباء و طالبات کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ نہیں کیا جاتا تھا ایسے طلبہ پرائیوٹ امتحانات دینے پر مجبور تھے یا پھر تعلیم ہی چھوڑ دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!