ہمارا فیس بک پیج

ٹھنڈیانی روڈ ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹھنڈیانی روڈ سرکاری سکول کے اساتذہ سے ڈکیتی کے دوران پیسے اور موبائل چھیننے والے کیس میں مزید پیشرفت مرکزی ملزم گرفتار، موبائل اسلحہ برآمد۔بار دسمبر کو تھانہ بکوٹ کی حدود برمی گلی کے مقام پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ہائی سکول چمیالی کے اساتذہ کی گاڑی کو روک ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 45ہزار روپے اور 6موبائل فون چھین لئے تھے جس پر تین ملزمان پہلے ہی چھینے گئے تین عدد موبائل، نقدی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیے گئے، اب جبکہ مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم سہیل ولد اورنگزیب سکنہ بیرنگلی کو بھی گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 عدد پستول اور 02 عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!