ایبٹ آباد کاکارلفٹرگروہ گرفتار۔ چوری شدہ چوبیس گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پولیس کی بڑی کاروائی۔ بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے ملزمان گرفتار24قیمتی گاڑیاں برآمد۔ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کی سربرائی میں مانسہرہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔مانسہر ہ پولیس کی یکے بعد دیگرے دوسری بڑی کاروائی۔ ڈکیت گروہ کے کارندوں کی گرفتاری کے بعد بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان الطاف حسین ولد فقیر محمد قوم اعوان سکنہ چونا کاری ایبٹ آباد، ندیم عرف پپو ولد محمد بشیر قوم اعوان سکنہ سیاں دا کٹھہ نیلے پیر، شبیر احمد ولد نذیر احمد قوم کالی مسوال سکنہ سکیرا رام پشاور، فضل رازق ولد گل کس قوم مہمند سکنہ مین چغلپورہ پشاورکو گرفتار کرکے ملزمان سے1سرف گاڑی،4گاڑیاں XLI، 9گاڑیاں مہران،4کیری ڈبے،2عدد XEموٹرز،1ہنڈہ گاڑی اور 1عدد GLIگاڑی اور 2عدد سوزکی گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!