پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے:ملک واجد اعوان۔

مردان(وائس آف ہزارہ)قومی وطن پارٹی ضلع مردان نائب صدر ملک واجداعوان حکمران جماعت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ روز بہ روزمہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلیے ترس رہے ہیں اور حکمران جماعت خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں نہ عمران خان نے احتساب کا وعدہ پوراکرسکے اور نہ آئی ایم ایف کے چنگل سے ملک کو نکال سکے بلکہ کشکول لے کر بھکاری بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک طرف عوام بے زار ہیں تو دوسری طرف کارکنوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ایک سوال کے استفسار پر ملک واجد اعوان نے کہاکہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیر پاؤ پختونوں کے حقیقی لیڈر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آفتاب خان شیرپاؤ ایک باوقار اورمخلص شخصیت ہیں اس لے میں نے اپنے پورے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر ملی رہبر آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مردان میں بہت جلد قومی وطن پارٹی متحرک کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کو منظم کرونگا اور ضلع مردان کے تمام حلقوں میں تنظی میں بنائی گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے ۳۵ کے چیئرمین ملک عرش اللہ خان آمدہ ہفتے میں یونین کونسل میں تنظی میں بنائی گے۔ ملک واجد اعوان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملک واجد نے کہا کہ ضلع مردان کے تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑاکرینگے۔ انہوں نے مردان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وباء کے دوران sopمکمل خیال رکھیں اور اپنی جان کے ساتھ ساتھ خاندان کے ہر فرد کی جان بچائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!