بلدیاتی انتخابات: انتظامات مکمل، 34 سو پولیس اہلکار 744 پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ایف سی سمیت آرمی کی پلاٹون بھی معاونت کرے گی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مہم اختتام پذیر پولنگ کل ہوگی۔انتظامات مکمل، 34 سو پولیس اہلکار 744 پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ایف سی سمیت آرمی کی پلاٹون بھی معاونت کرے گی، 93 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار، 48 حساس، 24 ریٹرننگ افسران 28 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران خدمات سرانجام دیں گے، سامان کی ترسیل آج سے شروع ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق سلام، ریجنل الیکشن کمشنر (ڈی آر او) عزیز بہادر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے کیا عزیز بہادر کا کہنا تھا کہ ووٹ صرف شناختی کارڈ پر ہی پول کیا جائے گا اس کے علاوہ کوئی دستاویز قابل قبول نہیں ہوگی پولنگ صبح 8 بجے سے بلاتاخیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ہر پولنگ اسٹیشن پر 3 پزیزائیڈنگ افسران تعینات کیئے گئے ہیں مجموعی طور پر 771 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں 161 حساس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ایک ووٹر 6 مختلف رنگوں کے بیلٹ استعمال کرے گا پولنگ کا وقت ختم ہونے پر اگر کوئی ووٹر موجود ہوا تو وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ پول کر سکتا ہے ڈی پی او نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد میں 9 زون بنائے گئے ہیں ہر زون کا سربراہ ایس پی ہوگا ہر پولیس اسٹیشن کو سب سیکٹر کا درجہ دیا گیا ہے 34 سو پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ایبٹ آباد کے 12 پولنگ سٹیشنوں پر مانسہرہ سے پولیس تعینات کی جائے گی جن میں بوئی دلولہ شامل ہیں 93 انتہائی حساس اور 48 حساس پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ہمارے پاس ایف سی، کیو آر ایف آرمی کے جوان موجود ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے اور گشت بھی کریں گے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے ہیں ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام محکموں کے نمائندگان موجود ہوں گے جو مانیٹرنگ کریں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور تمام محکموں نے اپنے بھی کنٹرول روم قائم کر رکھے ہیں تمام اداروں کے نمبر بھی جاری کر دیئے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مل سکیں ہمارا کام شفاف طریقے سے انتخابات کرانا ہے 45 ایزرو اس الیکشن کو دیکھ رہے ہیں جبکہ میڈیا کی بڑی تعداد اس کی نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!