ایکسائز انٹیلی جنس سب انسپکٹر نسیم خان نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایبٹ آباد:ایکسائز انٹیلی جنس سب انسپکٹر نسیم خان نے دوکلوچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود مانسہرہ روڈ پر مخبر کی اطلاع پہ ایکسائز انٹیلی جنس کے سب انسپکٹرنسیم خان نے ناکہ بندی کے دوران نیلے رنگ کی وٹز گاڑی کو روکا تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2ہزار گرام آعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرتے ہوئے چارسدہ کے رہائشی ملزم ناصر خان ولد ظاہر شاہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو تھانہ کینٹ منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ نسیم خان منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران کئی من چرس نسیم خان نے سمگلنگ کے دوران پکڑی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!