ایبٹ آباد یو نین کونسل کیہال اربن میں میں نکاسی آب کا نظام درم برہم ہو گیا۔

سٹریٹ لائٹس بھی بند گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وارڈ نمبر 12 میں گزشتہ پانچ سال تک ترقیاتی کام نہ ہونے پر عوام کا احتجاج۔
محلہ فاروق اعظم میں معمولی بارش کے بعد بد بو اور تعفن کے باعث گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل کیہال اربن وارڈ 12 محلہ فاروق اعظم، محلہ عثمانیہ اور نئی آبادی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم،سٹریٹ لائٹس بھی بند، گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈر بن چکی ہیں۔ گذشتہ پانچ برس میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر عوام بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ عوامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کیہال اربن کی ماڈل بستی عدم توجہ سے کھنڈر میں بدل چکی ہے عوام بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔ محلہ فاروق اعظم میں نکاسی آب نالوں کا کام گزشتہ پانچ برس میں نہ ہونے سے معمولی بارش کے بعد بد بو اور تعفن سے گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ اسی طرح مختلف گلیوں میں سیڑھیاں بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ جس سے بچوں اور خواتین بزرگوں کا گزرنا بھی محال ہے۔ وارڈ 12 میں سٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں جس کی وجہ سے رات میں کھنڈر گلیوں میں لوگ گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔ وارڈ 12 کی نئی آبادی میں اکثریتی گلیاں تا حال پختہ نہ ہونے اور نکاسی آب نظام نہ ہونے سے آبادی کا گندا پانی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور بوائز پرائمری سکول کی گلی میں جمع ہو رہا ہے جس سے مرد خواتین اساتذہ کرام، طلبہ اور طالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ محلہ عثمانیہ کی بالائی آبادی میں بھی گلیوں کی پختگی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ علاقہ کے معززین نے عوامی بلدیاتی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!